پاکستانی خبریں

صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر راشن تقسیم کرنے کیلئے 58 کروڑ روپے جاری

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے 58 کروڑ روپے جاری کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ رقم غریب عوام اور روزانہ اجرت کمانے والوں کو راشن دینے کیلئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر ضلع میں دو کروڑ روپے دیئے جائیں گے تاکہ روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والوں میں راشن تقسیم ہوسکے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری خزانہ حسن نقوی نے فنڈز منتقل کردیئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری کا اہم پیغام

واضح رہےکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنی ٹوئٹر پر کہا کہ اس وقت کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹونے ٹوئٹرپرایک لنگ بھی شیئرکیا جس میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یہاں اپلائی کریں کیونکہ مسیحاؤں کی قوم کوضرورت ہے۔

 

Related Articles

Back to top button