کورونا وائرس سے بچاوَ کی حکمت عملی تیار، پاکستانیوں کو ملی خوشی کی نوید

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جیسے چیلنجز کا آج پاکستان سمیت ساری دنیا کو سامنا ہے جبکہ کورونا وائرس کے سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک سے رابطہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے متاثرہ ملکوں سے رابطہ کر کے کورونا وائرس سے بچاوَ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستان نے دنیا بھر میں مہلک وبا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار بھی کیا۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزیر خارجہ نے ایران سے مشکلات سے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھی آگاہ کیا اور کورونا سے بچاؤ سے متعلق سارک سمیت مختلف وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1102ہو گئی، 8 مریض جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے 8 مریض جاں بحق اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں