پاکستانی خبریں

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری کے پروفیسرز کا بڑا کارنامہ، کورونا سے بچاؤ کا اسپرے تیار

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگلت بلتستان کے شعبہ کیمسٹری کے اساتذہ نے کورونا وائرس کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے گرین ڈس انفیکٹن فیمیگیشن اسپرے تیارکرلیا۔

اسپرے کو بہت جلد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، گورنر جی بی، فورس کمانڈر گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری سمیت دیگر تمام سرکاری اداروں کو مفت پہنچادیا جائے گا۔ تاکہ گلگت بلتستان میں کورونا کی وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

یہ فیمیگیشن سپرے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ کی خصوصی ہدایت پرتیار کی گئی ہے۔ اس سے قبل کیسمٹری کی ٹیم نے ہینڈ سینیٹائزر تیار کرکے مقامی حکومت کے حوالے کی تھی۔

Related Articles

Back to top button