کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے کو خطیر رقم جاری
نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کی جانب سے صحت کے شعبے میں صلاحیت اور استعداد کار کو بڑھانے کے لیے خطیر رقم جاری کی گئی ہے، این ڈی ایم اے کو اس سلسلے میں 50 ملین ڈالرز کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این ڈی ایم اے کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے، ادارہ اس فنڈ سے ٹیسٹنگ کٹس، وینٹی لیٹرز، ماسک اور حفاظتی سوٹس، RNA ایکسٹریکشن کٹس، موبائل ایکسرے مشین، کلینکل ICU سرنج پمپس، تھرمل گنز اور اسکینر خریدے گا۔
اس سلسلے میں 25 مارچ کو این ڈی آر ایم ایف، وزارت صحت اور این ڈی ایم اے کے مابین معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستانیوں بالکل نہیں گھبرانا اب چین سے آگئی بڑی امداد، خوف کے ماحول میں سُکھ کا سانس
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے این 95 سرجیکل ماسک کی بڑی کھیپ چین سے پاکستان روانہ کر دی گئی۔
چینی سفارتخانے کے مطابق چین ہر مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ چین سے روانہ کیے گئے ماسک علی بابا فاوَنڈیشن کی جانب سے عطیہ کیے گئے ہیں۔