پاکستانی خبریں

سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا تنخواہوں اور غیر ضروری ترقیاتی اخراجات سے متعلق اہم بیان

سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت تنخواہ کے سوا دیگرتمام غیر ضروری ترقیاتی اخراجات کو معطل کرے۔

رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری ادارواں کو ہدایت جاری کرے کہ کسی ملازم کو نہ نکالا جائے اور خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کو بھی ہدایت دے کہ کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے۔

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کسی کانٹریکٹ یا ڈیلی ویجز ملازم کو برخاست نہ کرنے کی بھی ہدایت کی جائے اور ملازمین کو ان کی تنخواہیں بھی ادا کی جائیں۔

سابق چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے مزید کہا کہ حکومت یقینی بنائے کہ نجی شعبے میں فیکٹری، ملز، کمپنی بھی حکومتی اقدامات پر عملدر آمد کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سست روی کا مظاہرہ کرتی ہے تو امن و امان کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button