کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی، فرانس کے کورونا پر قابو پانے کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ نے کورونا سے فرانس میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے متاثرہ 13 پاکستانیوں کو طبی امداد پر جان ایولودریان کا شکریہ ادا کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے، ہزاروں ایرانی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے، ایران معاشی پابندیوں کے باعث صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہے، ایران پر عائد معاشی پابندیوں کو فوری ختم کیا جائے اور کورونا کی وجہ سے ایران کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی، فرانس کے کورونا پر قابو پانے کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس،لاہور میں ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، متاثرہ افراد کی تعداد 903 ہوگئی

واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ تعداد 903 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں