پاکستانی خبریں

ملک بھر کی مسافر ٹرینیں بند کرنے کے فیصلے نے کر دیا عوام کو پریشان

پاکستان ریلوے کی 104 تمام مسافر ٹرینوں کو کل بند کردیا جائے گا۔

کل سے ملک بھر میں ریلوے کی تمام مسافر ٹرینیں بند کئے جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی 104 تمام مسافر ٹرینیوں کو کل بند کردیا جائے گا، اور جو ٹرینیں کل چلیں گی وہ اپنا روٹ مکمل کرکے بند کی دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے کی 34 ٹرینیں پہلے ہی بند کی جاچکی ہیں، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس کے پیش نظر مرحلہ وار 34 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور وزارت ریلوے نے کورونا وائرس کے خدشہ کے باعث دوسرے مرحلے میں 25 مارچ سے ملک بھر میں چلنے والی اپ اینڈ ڈاؤن کی مزید 22 ٹرینوں کوغیرمعینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button