سندھ حکومت کے اہم وزیر میں کورونا وائرس کی تشخیص

سندھ کے وزیر تعلیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیرتعلیم سندھ نے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان میں تاحال کورونا وائرس کی علامات سے متعلق کچھ محسوس نہیں ہورہا اور تاحال خود کو بالکل صحتمند محسوس کر رہا ہوں۔

 

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ چونکہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس لیے انہوں نے خود ساختہ آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔

سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تمام شہریوں کو متنبہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے گھروں پر رہیں اور حکومتی احکامات پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں