پاکستانی خبریں

مہلک وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات ناگزیر، آزاد کشمیر میں بھی 3 ہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈاون کا اعلان

آزاد کشمیر میں بھی تین ہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر دیا گیا، وزیراعظم راجا فاروق حیدر کہتے ہیں عوام کے غیرضروری سفر کرنے اور باہر نکلنے پر پابندی ہو گی۔

صوبائی حکومتوں کے اقدامات مہلک وائرس کی روک تھام میں اہم کردار۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے بھی پورے علاقے کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

مزید جانیے: ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 803، سندھ سے امید کی کرن دکھائی دینے لگی

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے رات 12بجے سے آزادکشمیر بھر میں 3 ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناگزیر حالات میں سفر کرنے کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے، کھانے پینے کا سامان لانے کے لیے گھر کے ایک فرد کو اجازت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام گھروں سے باہر نا نکلیں اور اگر انتہائی ناگزیر حالات ہوں تو شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، صرف محکمہ صحت پولیس انتظامیہ اور اشیاء خوردونوش کا سامان لیجانے کی اجازت ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پنجاب میں 14 روز کیلئے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔ عوام کی حفاظت کے لیے یہ اقدامات اٹھاے گئے ہیں یہ کرفیو نہیں ہے بلکہ حفاظتی انتظامات ہیں۔

Related Articles

Back to top button