صدر مملکت کا فوج کے افسران و جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی، نیوی ،ایئر فورس کے افسروں اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک افسر اور2 جوانوں کو ستارہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ، جبکہ 66 افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت عطا کرنے کرنے اعلان ہوا ہے۔

اس کے علاوہ 39 افسران اور جوانوں کو امتیازی اسناد عطا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، 65 افسران اور جوانوں کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز دیئے جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 23 افسران اور جوانوں کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیے جائیں گے ، 112 افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا جائے گا ، جبکہ 137 افسران و جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں