بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت، مزید چار کیسز منظرِ عام پر

بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت ہوگئی جبکہ صوبے میں مزید چار کیسز منظرِ عام پر آگئے ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 108 ہوگئی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں 65 سالہ شخص کی ہلاکت ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27 مزید کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد مجموعی تعداد 803 ہوگئی۔

 مزید پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 803، سندھ سے امید کی کرن دکھائی دینے لگی

واضح رہےکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 803، جبکہ اب تک جانبحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد سندھ میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 352 ، پنجاب میں 225، بلوچستان میں108، گلگت بلتستان میں 71، خیبر پختونخوا میں 31 جب کہ اسلام آباد میں 15، کشمیر میں ایک مریض موجود ہیں جب کہ 6 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں