پاکستانی خبریں

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سب ہم قدم، وائرس کی روک تھام کے لیے بلاول بھٹو نے 4 کمیٹیاں بنا دیں

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلیے چار اہم کمیٹیاں بنادیں۔ کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔

پاکستان بھر میں کوروناوائرس بے قابو ہونے سے سیاسی قیادت بھی متحرک نظر آنے لگی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار اہم کمیٹیاں بنادیں۔

کمیٹیاں اقتصآدی،اگاہی اور ریلیف کی سرگرمیوں کے حوالے سے بنائیں گئیں جبکہ ایک کمیٹی اس موذی بیماری پر قومی بیانئے کی تشکیل کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے تشکیل دی گئی۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کے حل پر اقتصادی کمیٹی کام کرے گی۔ اقتصادی کمیٹی میں سید نوید قمر، میاں رضا ربانی، چوہدری منظور اور شازیہ مری شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے آگاہی پھیلانے کی کمیٹی میں شیری رحمان، نفیسہ شاہ، مصطفی نواز کھوکھر، فیصل کنڈی اور ناصر شاہ نے نام شامل ہیں۔

پی پی پی کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے نیربخاری، سلیم مانڈوی والا، چوہدری یاسین، تاج حیدر اور اسلام الدین شیخ کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حوالے سے کمیٹی میں فرحت اللہ بابر، راجہ پرویزاشرف اور قمرزمان کائرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے پھیلاؤ میں رکاوٹ، صوبہ سندھ میں 15 دن کے لئے لاک ڈاؤن کا آغاز

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں رکاوٹ کے لئے سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھالیا اور صوبے بھر میں پندرہ دن کے لئے لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا۔

شہریوں کے بلا ضرورت گھر سے نکلنے پر پابندی، صرف کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔ سرکاری اور نجی دفاتر بھی بند کر دیئے گئے۔

 

Related Articles

Back to top button