پاکستانی خبریں

ٹینشن کے ماحول میں پاکستانیوں کو ملا ذرا سکھ کا سانس، سول ایوی ایشن اتھارٹی کیجانب سے اہم اعلان

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے دوحہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت دے دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قطر ائیر لائن کو کورونا وائرس کی دوحہ میں پھنسے مسافروں کی واپسی کے لیے ون ٹائم اجازت دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ جس کے بعد قطر ائیرلائن کی پرواز کیو آر 633 پاکستانیوں کو لے کر آج رات 8 بجے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے آسٹریلیا سے آنے والے مسافر دوحہ میں پھنس گئے تھے۔

مزید پڑھیں: بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافر ترکی میں پھنس گئے

دوسری جانب امریکہ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے مسافر ترکی میں پھنس گئے جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button