عوام پولیس کے ہاتھوں نہیں رکیں گے، شیخ رشید نے حکمران جماعت سے کونسا اہم مطالبہ کرلیا؟ تفصیلات منظرِ عام پر

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری پوری ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہےکہ گھروں میں رہنا ہمارے لوگوں کے مزاج کے خلاف ہے، عوام پولیس کے ہاتھوں نہیں رکیں گے، فوج کو بلانا ہوگا، ابھی ایسے حالات نہیں کہ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان لاک ڈاؤن میں چلاگیا تو حالات اور زیادہ خراب ہو جائیں گے، پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا میں صورت حال زیادہ خراب نہیں دیکھ رہا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ کرے ایسے حالات نہ ہوں، کورونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری پوری ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عوام پولیس کے ہاتھوں نہیں رکیں گے، فوج کو بلانا ہوگا، راول ڈیم کے اطراف پکنک پوائنٹس عوام سے بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پوری سیاسی قیادت کو ساتھ بٹھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں