کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات، بلوچستان میں 3 ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان کی جانب سے تین ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈاؤن کردیا گیا، صوبائی حکومت نے پاک فوج کی مدد بھی طلب کرلی۔

ملک بھر میں مہلک وائرس کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات کے پیش نطر بلوچستان میں تین ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈاؤن کے باعث شہر میں تمام بڑے شاپنگ مالزا ور مارکیٹ مکمل بند ہے۔

عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے، صوبائی حکومت نے کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر بلوچستان میں پاک فوج کی مدد طلب کر لی۔

آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کےلئے خط لکھ دیا، ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سول اداروں کی مدد کرے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے ہر سُو بےچینی کا عالم، ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 646 ہوگئی

دوسری جانب پاک افغان چمن بارڈر ایک دن کھولنے کے بعد دوبارہ بند کر دیا گیا، گزشتہ روز 95 ٹرک غذائی اجناس لے کر افغانستان گئے تھے، سیکیورٹی حکام کے مطابق ٹرکوں کو گزارنے کیلئے ایک دن کیلئے اجازت دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں