پاکستانی خبریں

کورونا وائرس: وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے، اہم اعلان متوقع

وزیراعظم عمران خان نے آج کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دوسری مرتبہ عوام کیلئے خصوصی پیغام جاری کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جو کہ آج شام نشر کیا جائے گا۔

ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پیغام ریکارڈ کر لیا گیاہے، جس میں وہ عوام کو کورونا کی صورتحال سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان قوم کو حکومتی اقدامات کے حوالے سے بتائیں گے اور عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کی اپیل کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان قوم کو حکومتی فیصلوں پر بھی اعتماد میں لیں گے۔ میڈیا میں یہ رپورٹس زیر گردش ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر قوم کو لاک ڈاﺅن سے متعلق بھی صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے،جس میں وہ کورونا وائرس کے حوالے سے درپیش چیلنج کے تناظر میں خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے ہر سُو بےچینی کا عالم، ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 646 ہوگئی

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ملک میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 646 ہوگئی اور وائرس سے اب تک تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button