پاکستانی خبریں

شہباز شریف کی وطن واپسی پر فواد چوہدری نے وزیر اعظم سے ایک اہم گزارش کردی، ن لیگی حیران

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی وطن واپسی کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ میری وزیراعظم سے گزارش ہے کہ چودہ دن شہباز شریف میو ہسپتال قرنطینہ کرایا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ میری وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کیلئے خصوصی اجازت دی جانی چاہئے اور 14 دن ان کو میو ہسپتال کو آرٹین کرایا جائے تا کہ انھیں احساس ہو کہ ہسپتال کی کیا اہمیت ہے۔

شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بیوقوف کیوں سمجھتے ہیں؟

Related Articles

Back to top button