پاکستانی خبریں

مزید 15 نئے کیسز سامنے، سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 267 ہوگئی

سکھر میں کورونا وائرس کے مزید 15 نئے کیس سامنے آگئے ، جس کے بعد سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 267 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفتان سے سکھر آئے 15 زائرین میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 267 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کوروناوائرس کے263مریض زیر علاج ہیں، اب تک تفتان سے آئے 559 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، 242 افراد کے نتائج منفی ، جبکہ 166 کے مثبت آئے ہیں جبکہ کراچی میں مجموعی طورپر 101 افراد کے نتائج مثبت آچکے ہے۔

گذشتہ روزسندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ کراچی میں 72 افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا، ان لوگوں نےسوشل ڈسٹنسنگ پرعمل کیا ہے، احتیاط اور خود کو محفوظ رکھنے کا فائدہ سامنے ہےآئیں ہم سب ذمہ دار شہری ہونےکا مظاہرہ کریں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سکھرقرنطینہ میں موجود237زائرین کےٹیسٹ کیےگئے، 237 میں سےصرف 14زائرین میں کورونا کی تصدیق ہوئی، قرنطینہ اور مختلف مقامات بندکرنےسےہی کیسزمیں بڑی کمی ہوئی۔

گذشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں کرونا کا پہلا مریض دم توڑگیا تھا، کراچی میں انتقال کرنے جانے والے مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھیں، اس کی عمر ستتر سال تھی۔

Related Articles

Back to top button