پاکستانی خبریں

غیر ضروری چیزوں کے لیے گھر سے باہر نہ نکلیں تو سب کے لیے اچھا ہوگا، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جب تک عوام خود احتیاط نہ کریں کوئی حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ غیر ضروری چیزوں کے لیے گھر سے باہر نہ نکلیں تو سب کے لیے اچھا ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 3 دن سب بند کرنے کا مقصد بھی لوگوں کوگھروں تک محدود کرنا ہے، جب تک عوام خود احتیاط نہ کریں کوئی حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ طبی عملے کو فرنٹ لائن کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری ترجیح ہونی چاہیے لوگوں کو سمجھائیں گھروں سے باہر نہ نکلیں، 14دن آئسولیٹ کوئی سیاسی تخلیق نہیں ڈاکٹرز کی رائے ہے، 14 دن کا مقصد ہے وائرس سے متاثر ہیں تو علامات ظاہر ہوجاتی ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں، ہمارا مقصد ہے لوگوں کو سمجھائیں غیر ضروری گھر سے نہ نکلیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے ابھی مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button