پاکستانی خبریں

کورونا وائرس کا واحد حل آئسولیشن ہے، مرتضیٰ وہاب

سندھ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے ایک بار پھر عوام سے سماجی رابطے محدود کرنے کی درخواست کی ہے۔

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لوگ 14 دن خود کو آئسولیشن میں رکھ کر اپنے اہل خانہ اور دیگر لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص کی لاپرواہی سے اس کی پوری فیملی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی کیونکہ متاثرہ شخص نے اپنے سماجی رابطے منسوخ نہیں کیے تھے، محفلوں میں جاتا رہا اورمارکیٹوں میں بھی گھومتا رہا۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ احتیاط نہ برتنے سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے اسی لیے سندھ حکومت پہلے روز سے عوام کو سماجی رابطے محدود کرنے کی درخواست کر رہی ہے کیونکہ کورونا سے لڑنے کا واحد حل آئسولیشن ہی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔

Related Articles

Back to top button