پاکستانی خبریں

مشکل حالات میں گھر پر نماز پڑھنا عذر مجبوری تصور ہوگی، قبلہ ایاز

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور ان حالات میں نماز جمعہ گھر میں پڑھنا گناہ نہیں۔

 قبلہ ایاز  کا کہنا تھا کہ عام حالات میں مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں غفلت کا عذر قبول نہیں، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گھروں میں نماز کی ادائیگی کا عذر مجبوری تصور ہوگی۔

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ قوموں پر مشکلات آتی ہیں لیکن ان کامقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، وائرس سے بچاؤ کے لیے معاشرتی دوری، احتیاطی تدابیر کا اہم حصہ ہے۔

چیئرمین اسلامی نظرہاتی کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ عوام تعاون کریں اور احتیاط سے کورونا کو شکست دیں، ریاست جو بھی قدم اٹھاتی ہے وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہی ہوتے ہیں۔

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ پابندیوں پر عمل درآمد سے ایمان کو نقصان نہیں ہوتا، احتیاط سنت سے ثابت ہے۔

Related Articles

Back to top button