پاکستانی خبریں

وزیر اعظم پاکستان کی چمن بارڈر فوری کھولنے کی ہدایت

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے چمن بارڈر فوری کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے فوری چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی وبا کے باوجود افغان بہن بھائیوں سے تعاون کرے گا۔

انھوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ کرونا (COVID-19) جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائی بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یک سو اور پُر عزم ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میں نے چمن اسپین بولدک سرحد فوری کھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بحران کے وقت میں ہم افغانستان کے ساتھ پوری ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 453 ہوگئی، 2 اموات واقع

پاکستان میں کورونا وائرس کے آج مزید 5 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 453 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 170 سے زائد ملکوں تک چکا ہے اور اب تک 9 ہزار سے زائد لوگ اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 

Related Articles

Back to top button