کورونا وائرس: ایمرجنسی نافذ کر کے ملک کو فوج کے حوالے کیا جائے، کس نے کیا بڑا مطالبہ؟

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرکے ملک کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ بڑے مطالبے نے سب کوچونکا دیا۔

سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرکے ملک کو فوج کے حوالے کیا جائے۔

چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ لوگ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور گھروں پر ہیں، ہر بندہ ہی کورونا وائرس سے خوفزدہ ہے لیکن اس کو خود پر سوار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسا نہ کیا جائے کہ 100 روپے کی چیز کو ایک ہزار روپے کا کردیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایمرجنسی نافذ کرکے ملک کو فوج کے حوالے کردیا جائے تاکہ ہر بندہ ڈسپلن کا مظاہرہ کرسکے۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ تفتان میں تو 200 بندے نہیں رہ سکتے۔ وہاں موجود لوگوں کو ایئر لفٹ کیا جائے اور انہیں وہاں سے دوسری جگہ لے جایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں