پاکستانی خبریں

حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ؛ ایکسپو سینٹرمیں 10 ہزاربستروں پرمشتمل کورونا اسپتال قائم

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 10 ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کیا جائے گا۔

سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 211 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ سندھ کے مطابق سکھر 151، کراچی 59 اورحیدرآباد میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت سندھ اقدامات میں پیش پیش ہے اور روازنہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کی زیرصدارت اجلاس ہو رہے ہیں جس میں اہم فیصلے کئے جاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بھی ایک اسپتال قائم کیا جائے گا جو 10 ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا۔

مزید جانیے: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 377 ہوگئی، 2 افراد زندگی کے بازی ہار گئے

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کور کمانڈر کراچی اور سندھ حکومت کی ٹیم بنائی جا رہی ہے جو یہ کام سر انجام دے گی جب کہ سعید غنی حکومت سندھ کی طرف سے کمیٹی کی سربراہی کریں گے اور ٹیم میں کمشنر کراچی بھی شامل ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button