پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 304 ہوگئی، 2 افراد زندگی کے بازی ہار گئے

 پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور سندھ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مزید 3 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی میڈیا کوآرڈینیٹر میران یوسف نے سندھ میں 3 نئے کیسز کی تصدیق کی اسطرح پاکستان میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 304 ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں نئے کیسز کراچی میں سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کُل مریضوں کی تعداد 211 تک پہنچ چکی ہے۔

سعید غنی

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہےکہ تفتان سے آنے والے لوگ حکومت کے لیے پریشانی کا سبب نہیں ہیں۔

سعید غنی نےکہا کہ اگرلوگ اپنےگھروں میں رہتے تو قرنطینہ مراکز نہ بنانے پڑتے، کسی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو وہ گھر میں رہ کر ہیلپ لائن سے رابطہ کرے۔

مزید پڑھیں: مرتضیٰ وہاب نے لیا وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں، سندھ میں کروناوائرس کے اعداد و شمار بھی بتا دیئے

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے پریشانی کا سامنا تفتان سے آنے والے لوگ نہیں، ان لوگوں کو تو ہم مخصوص مقام پر رکھ رہے ہیں، تفتان سے آنے والے 750 لوگوں کو سکھر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر پاکستان آنے والے زائرین کو سکھر میں قرنطینہ سینٹرز میں رکھ رہی ہے جہاں زائرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

پنجاب میں تعداد 33 ہوگئی

لاہور میں کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز کی تصدیق کے بعد صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا پانچوں افراد لاہور کے میو اسپتال میں زیر نگرانی تھے اور ان کا کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا جس کے بعد مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا کورونا کے مریضوں کا آن لائن چیک اپ کرنے کا اہم منصوبہ

ترجمان نے بتایا کہ 5 مریضوں میں پیپلز پارٹی کے مرحوم سینیٹر کی بیٹی بھی شامل ہیں جو چند روز قبل برطانیہ سے پاکستان پہنچی تھیں۔

اب تک اطلاعات کے مطابق سندھ میں 211، گلگت بلتستان میں 15، پنجاب 33،بلوچستان میں23، 7 جبکہ اسلام آباد 2 خیبرپختونخوا میں19، آزاد کشمیر میں ایک کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہوگئی

گزشتہ روز ضلع بونیر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

ڈی سی بونیر محمد خالد خان کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ شخص کو ڈگر اسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ شخص ایک ہفتہ قبل متحدہ عرب امارات سے آیا تھا۔

گلگت بلتستان میں تعداد 15 ہوگئی
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 15 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں تعداد 23 ہوگئی

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 7 نئے کیسز سامنے آنے کےبعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

مجوعی طور پر 4 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن میں سے ایک پمز میں زیر علاج تھے۔

 

 

Related Articles

Back to top button