پاکستانی خبریں

نجی کلینک قرنطینہ سینٹر کیوں قرار دیا گیا؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے سفید ڈھیری کی ایک گلی اور نجی کلینک کو قرنطینہ قراردیا ہے۔

ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا سے متاثرہ شخص نے رشتہ دار کے گھر قیام کیا تھا۔ ہنگو سے تعلق رکھنے والے مریض عبدالفتح میں آج وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مریض حال ہی میں دبئی سے واپس آیا تھا۔ طبیعت خراب ہونے پر مریض کا نجی کلینک میں معائنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ گلی اور نجی کلینک میں لوگوں کی آمدورفت پر پابندی لگادی ہے۔ مکان میں مقیم افراد کی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button