وزیراعظم کا پنجاب میں قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ، زائرین کا کیا رد عمل آیا؟ جان لیں اس خبر میں

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا اور زائرین سے خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم نے ڈی جی خان میں قائم سینٹرل کمانڈ روم کا دورہ کیا، جہاں ان کو کورونا وائرس کی سکریننگ، رہائش اور کھانے پینے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ڈی جی خان میں قرنطینہ مرکز کا دورہ کر کے زائرین سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر زائرین نے خوشی اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں