کرونا وائرس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی کر دیئے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے باعث تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی کر دیئے۔

 یکم جون تک پاکستان میں کسی بھی قسم کے امتحانات نہیں ہونگے، کیمبرج کا بھی کوئی امتحان نہیں ہوگا، لندن یونیورسٹی یا دیگر کسی بھی قسم کا امتحان یکم جون تک نہیں ہوگا۔

بورڈز کے امتحانات یکم جون سے 15 جولائی کے درمیان ہوسکتے ہیں، امتحانات میں تاخیر کی وجہ سے یونیورسٹیوں میںداخلوں میں بھی تاخیر کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کسی تعلیمی ادارے میں اساتذہ کو آنے کی ضرورت نہیں ہے، طلبا کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، حکومت کی اولین ترجیح بچوں کو وائرس سے بچانا ہے۔

مزید جانیے: کورونا وائرس: پاکستان میں 18 مزید کیسز کی تصدیق، مریضوں کی تعداد 263 ہو گئی

تعلیمی اداروں کی 5 اپریل تک بندش کے فیصلے پر عمل ہوا، صورتحال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کیے جائیں گے، 27 مارچ کو صوبائی وزرائے تعلیم سے مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا لوک ورثہ میں تمام کلچلر پروگرام منسوخ کر دیئے ہیں۔؎

شفقت محمود کا کہنا تھا یونیورسٹیوں کو تجویز دی تھی کہ ہاسٹلز خالی کرالئے جائیں، یونیورسٹیوں کے ہاسٹل خالی ہوگئے ہیں، ہاسٹل خالی کرنے کی شرط غیر ملکی طلبا پر لاگو نہیں ہوتی، غیر ملکی طلبا کو ہاسٹلز میں محدود کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا پی ٹی وی سے بات کر کے 2، 3 چینل حاصل کئے جائیں گے، ٹی وی کے ذریعے بچوں کو لیکچرز دیئے جائیں گے، ٹی وی پر لیکچرز دینے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں