پاکستانی خبریں

شہبازشریف ہوتے تو حالات سنبھال لیتے یہ بزدار صاحب کے بس کی بات نہیں۔۔ شاہد خاقان کی پنجاب حکومت پر کڑی تنقید

سابق وزہر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہا کے شہبازشریف ہوتے تو حالات سنبھال لیتے یہ بزدار صاحب کے بس کی بات نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایران سے و اپس آنے والوں کیلئے انتظامات کرنے میں ناکام رہی تفتان میں ٹینٹ لگا کر بیماراور صحت مند افراد کو ایک ساتھ رکھا گیا، کورونا وائرس سے روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے، حکومت کو جامع حکمت عملی بنانی چاہیے، حکومت کوسب سے پہلے کورونا وائرس سےمتعلق آگاہی مہم چلانی چاہیے تھی۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کومیڈیا کوساتھ لے کرچلنا چاہیے تھا،وزیراعظم اپنے معاملات درست کرلیں، آپ کوحکمت عملی بنانی ہے ملک کوساتھ لے کرچلناہے میڈیا کوب جائے ساتھ لے کرچلنے کے اس حکومت نے میرشکیل الرحمان کو گرفتارکر لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایران سے و اپس آنے والوں کیلئے انتظامات کرنے میں ناکام رہی،یہ معاملات دیکھنا بزدار صاحب کے بس کی بات نہیں، شہبازشریف ہوتے تو پنجاب میں حالات مینج کرلیتے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق آگاہی کیلئے ، کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ کٹس کاانتظام کرناہوگا، وینٹی لیٹرزکاانتظام کرنا ہوگا ، وزیراعظم کا رسپانس جوہم نے میڈیامیں دیکھا ہے وہ بھی  ہماری بدنصیبی ہے۔

Related Articles

Back to top button