پاکستانی خبریں

کورونا وائرس: سندھ کے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال 15 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے کورونا وائرس پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال 15 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، اگر یہ وائرس پھیل گیا تو اسپتال کم پڑجائیں گے۔

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اہم فیصلے کرلیے ہیں جس کے بعد ساحل سمندر اور پبلک پارکس کو بھی 15 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہر میں ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال بھی 15 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم سبزی اور راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی اور فیصلوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

کون کون سی دکانیں کھلی رہیں گی؟

سبزی اور راشن کی دکانیں کھی رہیں گی

مچھلی اور گوشت کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی

میڈیکل اسٹور بھی کھلے رہیں گے

ریسٹورنٹس کھلے رہیں گے لیکن وہاں بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں ہوگی

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس: پاکستان میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 236 ہوگئی

ترجمان حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ شاپنگ مالز میں راشن شاپس ہیں تو انہیں کھلا رکھ سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کو ہدایت دی ہے کہ ان مالز اور ریسٹورنٹس کے بند ہونے کے دوران بجلی بلا تعطل سپلائی کریں۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ بڑے ہوٹلز میں ریسٹورنٹس سروس بند ہوگی، کھانے کی سہولت اور مجمع پر پابندی ہوگی تاہم ریسٹورنٹس پر کھانے آرڈر ہوسکتے ہیں۔

سرکاری دفاتر بھی بند کرنے کا اعلان

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سرکاری دفاتر جمعرات سے بند کردیئے جائیں گے جس کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری جاری کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ سندھ میں انٹرسٹی بس سروس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق بھی جمعرات سے ہوگا۔

Related Articles

Back to top button