پاکستانی خبریں

کورونا وائرس: سندھ ، خیبرپختوننخواہ میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں تعداد 184 ہوگئی

پاکستان کے لیے کورونا وائرس کے گزشتہ روز مزید 131 کیس سامنے آئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 184 تک جاپہنچی ہے۔

خیبرپختونخوا اور سندھ میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک سو چوراسی ہوگئی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے تصدیق کی ہے کہ تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے 19 زائرین میں سے 15 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرین کو ڈی آئی خان میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 115 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 150 ہوگئی۔

نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں 4 کیس کراچی میں اور 58 کیس سکھر میں سامنے آئے۔ نئے کیسز کے بعد سکھر میں تعداد 119، کراچی میں 30 ہوگئی جب کہ ایک کیس حیدرآباد میں رپورٹ ہوا ہے

سندھ سب سے زیادہ متاثر
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 115 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 150 ہوگئی ہے۔

تفتان سے سکھر آنے والے مزید 106 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب تک متاثرہ زائرین کی تعداد 119 ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں گزتہ روز مزید 8 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 تک جاپہنچی ہے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد میں بھی ایک مریض کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کونسا سخت قدم اٹھانا ضروری ہے؟ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا کو بتادیا

ملک بھر میں 5 اپریل تک تعلیمی ادارے بند
گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد کو 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور مدارس بھی 5 اپریل تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:عالمی برادری پاکستان سمیت غریب ممالک کے قرضے معاف کرے، وزیر اعظم عمران خان

دنیا کی صورتحال
دنیا بھر میں کورونا وائر سسے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے زیادہ ہے جب کہ اب تک دنیا بھر میں 7 ہزار سے زائد افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ ہلاکتیں 2 ہزار سے زیادہ ہیں۔

اس کےعلاوہ ایران میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 850 سے زائد ہیں۔

Related Articles

Back to top button