پاکستانی خبریں

عالمی برادری پاکستان سمیت غریب ممالک کے قرضے معاف کرے، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نےعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سمیت تمام غریب ممالک کے قرضے معاف کیے جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ قرضے معاف ہونے سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی، عالمی برادری غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پرغورکرے۔

منگل کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا زیادہ پھیلا تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل نہیں ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایران سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 162 ممالک کوروناوائرس کی لپیٹ میں ہیں جس سے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کریش کر چکی ہیں اور ترقی یافتہ ممالک کو بھی شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں چھوٹی انڈسٹریز تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔ کورونا وائرس کے سبب سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوکے چکے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں جہاں کاروباری مراکز بند ہونے کے سبب معاشی نقصان بھی ہوا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق چین نے آنے والے بحری جہاز90 فیصد خالی ہیں اور چھوٹی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ امریکہ، جرمنی، اٹلی، سعودی، عرب، ایران اور اسپین سمیت دنیا کے متعدد ممالک کی معیشت کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔

Related Articles

Back to top button