پاکستانی خبریں

پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، لاہور میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ

 پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد گیارہ ہزار 80 ہو گئی ہے، لاہور میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

یہ انکشاف محکمہ صحت کی پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2548 ٹرکرز اور 54654 ٹی بی کے مریضوں اور پنجاب کی 32 جیلوں میں 36 ہزار 297 قیدیوں اور عملے کی سکریننگ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں 160 مرد، 15 خواتین اور 5 بچے بھی ایڈز کا شکار ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق لاہور میں 853 خواجہ سرا اور 9450 ٹیکہ سے نشہ کرنے والے افراد ایڈز کا شکار ہیں۔

صوبائی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پنجاب کے 16 اضلاع میں موجود 25 ایڈز کے مراکز کے ذریعے فری سکریننگ ہورہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان سہولتوں کا دائرہ 2020 سے پہلے تمام 36 اضلاع تک وسیع کیا جائے گا۔

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ساتھ پندرہ پی ایچ ڈی اور اکیس ایم فل سکالرز ایچ آئی وی پر ریسرچ کررہے ہیں۔

رواں برس کے آغاز میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیریں مزاری نے رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملک بھر کی جیلوں میں کل 2,192 مریض قیدی موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں 255 مرد اور دو خواتین ایچ آئی وی ایڈز کے مریض ہیں۔ سندھ میں 115 مرد اور ایک عورت کو ایچ آئی وی ایڈز کا مرض لاحق ہے۔

Related Articles

Back to top button