پاکستانی خبریں

کوروناوائرس کے باوجود وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں، شیخ رشید

محکمہ ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ کوروناوائرس کے باوجود تمام ٹرینیں شیڈول کے مطابق چلتی رہیں گی تاہم عملے کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کرونا وائرس کے خدشے کی بنا پر ریلوے میں بھی اقدامات کا اعلان کر رہے ہیں اور تمام ریلوے اسٹیشنز پر صفائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے خوف زدہ نہیں ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 134 ٹرینیں اپنی منزل کی جانب رواں رہیں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جناح، لاثانی اور فرید ایکسپریس کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جا رہے ہیں اور ہمارا ٹارگٹ ہے کہ 10 ٹرینیں نجی سیکٹر کو دیں۔

یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔

Related Articles

Back to top button