پاکستانی خبریں

احتیاط لازم! کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔۔۔ تفصیلات آگئیں

کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی تعداد بائیس ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ شخص 2 روز پہلے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے مبتلا 2 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں
محکمہ صحت سندھ کے مطابق جن مریضوں کو گھر بھجوایا گیا ہے ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان سے کورونا وائرس کے تیسرے کیس کی تصدیق، پاکستان میں تعداد 21 ہو گئی

گزشتہ روز گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شگر کے رہائشی مظہر علی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button