سعودی عرب کے بعد قومی ائیر لائن بھی میدان میں، بڑا اعلان کر دیا

پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب کے بعد پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ 2020 تک پابندی عائد کر دی ، عمرہ اور وزٹ ویزا والے پی آئی اے سے سفر نہیں کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر لائن کے بعد پی آئی اے نے بھی عمرہ زائرین کے لئے نیا حکمنامہ جاری کر دیا ، پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ 2020 تک پابندی عائد کر دی اور کہا کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر پی آئی اے نے عمرہ اور وزٹ ویزا والوں کو جدہ اور مدینہ سفر سے روکا گیا ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا پی آئی اے پاکستان سے سعودیہ صرف اقامہ ہولڈرز رہائشی اور مستقل ویزہ رکھنے والوں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی ، عمرہ اور وزٹ ویزا والے پی آئی اے سے سفر نہیں کر سکیں گے، صرف بزنس ویزا والے پاکستانی دمام اور ریاض کے لئے پی آئی اے سے سفر کر سکیں گے۔

حکمنامے کے مطابق پشاور سے جدہ براستہ کراچی جانے والے مسافروں کو اپنے ملک میں ہی روکا جائے گا، اندرون ملک میں ہی روکے جانے والے مسافروں کو ایئر لائن قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

جاری حکمنامے میں مسافروں کو تاکید کی گئی ہے وہ اپنے محفوظ سفر کے لئے پی آئی اے کال سینٹرز سے رابطے میں رہیں ، مسافر کال سینٹر سے رابطے سے پیش آنے والی پریشانی سے بچ سکیں اوراپنے اگلے سفر کے لئے معلومات حاصل کریں۔

یاد رہے پاکستان میں کرونا وائرس کی تصدیق کےبعدسعودی ایوی ایشن نےتمام ائیرلائینوں کوخصّوصی نوٹم جاری کیا تھا ، جس میں پاکستان سےپی آئی اے سمیت دیگرغیر ملکی ائیرلائنوں پرسعودی عرب جانےوالوں پرپابندی عائد کردی تھی ۔

جس کے بعد کراچی،لاہور،اسلام آباد کے ائیرپورٹس پرعمرہ زائرین کا رش لگ گیا تھا اور پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز پی کےسات سو سینتالیس سے تین سو عمرہ زائرین کو اتار دیاگیا تھا جبکہ سعودی ائیر سے جانے والے عمرہ زائرین کو بھی آف لوڈ کردیاگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں