نواز شریف آنہیں رہے اور مریم نواز جا نہیں رہیں، شیخ رشید نے عمران خان کا مستقبل بھی بتا دیا

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں وزیراعظم کہیں نہیں جارہے کیونکہ سیکیورٹی ادارے عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے متعلق کہا کہ انہیں شہبازشریف کو پیغام دیا ہے کہ لندن میں مزے کریں، وہ میری پارٹی کے ہیں، وہ آ ئیں گے تو گڈی گڈی کھیلیں گے، ان کا مارچ میں آنے کا ارادہ ہے۔

ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف آنہیں رہے اور مریم نواز جا نہیں رہیں۔

حکومت جانے سے متعلق سوال پر وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کوئی تحریک نہیں چلائی گی، وزیراعظم کہیں نہیں جارہے کیونکہ سیکیورٹی ادارےعمران خان کےساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر غداری کے مقدمے کی بات پر شیخ رشید نے کہا کہ مولانا پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں