غیر قانونی تعمیرات کے خلاف حکومت ان ایکشن، آپریشن پانچویں روز بھی جاری

سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت کراچی سرکلر ریلوے کو بحال کرنے کے لئے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل لیگل پاکستان ریلوے سجاد محمود بٹ کہتےہیں کہ پہلی ترجیح سرکلر ریلوے چلانا ہے۔ قبضے کی زمین جلد واگزار کروالیں گے۔

گرینڈ آپریشن پانچویں روز بھی جاری۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال گیلانی ریلوے اسٹیشن کی زمین پر زیرتعمیر رہائشی عمارت سمیت دیگر تجاوزات مسمارکرنے کے لیے بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

محکمہ ریلوے کے ڈی جی لیگل سجاد محمود بٹ نےگیلانی اسٹیشن کے دورے کے دوران جاری آپریشن کا معائنہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے پہلی ترجیح ہے،امید ہے کہ سپریم کورٹ کے دیئے گئے وقت پر کام مکمل کرلیں گے۔

ڈی جی ریلوے نے کہا کہ بائیس ہائی پروفائل پراپرٹیز کا پتہ چلا ہے جو تجاوزات میں شامل ہیں،ریلوے ملازمین یا افسران ملوث ہونےکے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

ڈی جی ریلوے نے کہا کہ سرکلر ریلوے کے علاوہ دیگر اراضی پر قبضہ ختم کروایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں