کور کمانڈر حملہ کیس میں سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،کتنے ملزمان کو ہوئی سزائے موت

 سندھ ہائی کورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی اور 2 کو بری کر دیا، ۔ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2006 میں سزا سنائی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس عبد المبین لاکھو اور جسٹس کے کے آغا پرمشتمل 10 رکنی بینچ نے کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی۔

واضح رہے ملزمان نے کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات پر حملہ کیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوئے تھے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں