جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

ویمن ڈیموکریٹک فورم بلوچستان کی صدر ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے واچ لسٹ میں نام شامل ہونے پر جلیلہ حیدر کو لاہور ائیر پورٹ پر روکا۔
ذرائع کے مطابق جلیلہ حیدر لندن میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں، انہیں حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جلیلہ حیدر کو چھوڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں