پنجاب کے باسیوں کیلئے اٹھایا بڑا قدم، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اہم منصوبے کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں خون کے امراض سے بچاؤ کیلئے اہم اقدام کا فیصلہ کیا یے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کے قیام کی منظوری دے دی۔

 پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ادارے کے قیام کی منظوری دے دی۔

عثمان بزدار نے میڈیا کو بتایا کہ منصوبے کے حوالے سے ضروری اقدامات جلد طے کئے جائیں، منصوبے پر عمل کے لیے ماہرین سے رابطہ کرکے مشاورت کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ امراض خون میں مبتلا افراد خصوصاً بچوں کی جان بچائی جاسکے گی، اہم منصوبے کو رواں برس فعال کیا جائے، بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کےلیے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے، صحت کی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں