مہاتیر محمد اور عمران خان کو کس طرح کے مسائل کا سامنا؟ وزیراعظم پاکستان کا ٹویٹ آگیا سامنے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہاتیر محمد اور مجھے ایک طرح کے مسائل کا سامنا ہے، ملائیشین وزیراعظم مسلم امہ کے سب سے زیادہ تجربہ کار اور مدبر سیاستدان ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مسلم دنیا کے تجربہ کار سیاستدانوں کو بھی انہی مسائل کا سامنا ہے جو میری حکومت کو ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پول مافیا جس نے ملائیشیا کو دیوالیہ، مقروض اور ریاستی اداروں کو تباہ کردیا، ملائیشین وزیراعظم بھی پول مافیا جیسی مشکلات کا مقابلہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کاکہنا ہے کہ مہاتیر محمد اور مجھے ایک طرح کے مسائل کا سامنا ہے،ملائیشین وزیراعظم مسلم امہ کے سب سے زیادہ تجربہ کار اورمدبر سیاستدان ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں