امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ واشنگٹن کے بعد امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان پہنچیں گی، وہ سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان پہنچیں گی، ایلس ویلز دارالحکومت میں پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

ایلس ویلز کی پاکستان میں سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

امریکی نائب وزیر خارجہ 13 جنوری سے سہ ملکی دورے پر ہیں، سب سے پہلے انہوں نے سری لنکن دارالحکومت کولمبو کا دورہ کیا، اس کے بعد وہ بھارت گئیں۔اب اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وہ پاکستان آئیں گی، ان کا دورہ 22 جنوری تک جاری رہے گا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں