پی آئی اے اور غیرملکی ایئرلائن کے طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

پاکستان کی فضائی حدود میں دو مسافر طیارے خوفناک حادثے سے بچ گئے۔ پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے اور ایک غیر ملکی ایئرلائن طیارہ ہزاروں فٹ بلندی پر آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔

دومسافر طیارے جن میں ایک پاکستان کی قومی ایئرلائن کا طیارہ تھا اور دوسرا غیر ملکی ایئرلائن کا، دونوں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے ہیں۔

واقعہ پاکستان کی حدود میں پیش آیا، پی آئی اے کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جبکہ غیر ملکی ایئر لائن نوابشاہ سے دہلی کی جانب جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پائلٹس کی بروقت کامیابی نے ایک خوفناک سانحے سے بچالیا، واقعہ کا پتہ چلتے ہی مبینہ غفلت پر ایئرکنٹرولر کو معطل کردیاگیا جبکہ تینوں اے ٹی سیز کو بھی ہٹا دیاگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکام نے معاملے پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تینوں ایئر ٹریک کنٹرولرز کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی گئی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں