آئی ایس پی آر سے قبل میجر جنرل بابر افتخار کہاں تعینات رہے؟ جان لیں اس خبر میں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو تبدیل کریا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل میجر جنرل بابر افتحار نئے ترجمان پاک فوج ہونگے۔

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔ انہوں نے 1990ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔

انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے بھی دفاعی تعلیم حاصل کی۔ میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کو 26 دسمبر 2016 کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے 1988ء میں پاکستانی فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

اپنے الوداعی ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، جن کے ساتھ رابطہ رہا سب کا شکریہ۔انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کی محبت اور حمایت کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں