ڈی جی آئی ایس پی آر کا تبادلہ، میجر جنرل آصف غفور کا ردعمل بھی آگیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے سے تبادلے کے بعد میجر جنرل آصف غفور کا ردعمل بھی آگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے اکاونٹ سے کی گئی اپنی آخری ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ’الحمد اللہ، ہر اس شخص کا شکریہ جس کے ساتھ میں اس عہدے کے دوران وابستہ رہا۔خصوصا ملک بھر کے میڈیا کا شکریہ، اپنے پاکستانیوں کی محبت اور حمایت پر ان کا شکریہ اداکرنے کےلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کیلئے نیک تمنائیں‘۔

 

دوسری جانب سوشل میڈیا پر موجود اپنے نجی اکاونٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ’آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کیلئے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ خداکی رحمت ہو۔

 

تفصیلات کے مطابق تین سال تک ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر کام فائز رہنے والے میجر جنرل آصف غفور نے اپنے تبادلے کے بعد نجی اکاونٹ سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کیلئے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ خداکی رحمت ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں