کراچی: خاتون ٹیچر کا قتل، قاتل کی کوئی چالاکی کام نا آئی پولیس کی بڑی کاروائی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ٹیچر کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کرنے والا سفاک قاتل اس کا اپنا شاگرد نکلا۔

سرجانی انوسٹی گیشن پولیس نے 5 جنوری کو سیکٹر36 بی میں 3 بچوں کی ماں کے قتل میں ملوث 19 سالہ محسن سلیم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم مقتولہ کا پڑوسی تھا جبکہ مقتولہ ملزم کی ٹیوشن ٹیچر بھی تھی، واقعہ کے روز مقتولہ کو گھر میں اکیلا دیکھ کر ملزم گھر میں داخل ہوا اور مقتولہ سے زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

مقتولہ یاسمین نے ملزم کو اس کے گھر والوں اور اہل محلہ کو بتانے کی دھمکی دی تو اس نے یاسمین کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا۔

واقعہ کو قتل کی شکل دینے کےلئے ملزم نے مقتولہ کا موبائل اور پرس چوری کیا اور گھر آگیا، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : شہر قائد میں فائرنگ اور حادثات میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، متعدد زخمی

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں