نوازشریف کا ہوٹل میں کھانا کھانے کا معاملہ، سینئیر لیگی رہنما نے وضاحت کردی

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ حکومت عجیب حکومت ہے جو کہہ رہی کہ نوازشریف فائیو سٹار ہوٹل میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ،پہلی بات تو یہ ہے کہ نواز شریف جہاں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ، وہ فائیوسٹارہوٹل نہیں لگ رہا۔

محمد زبیر نے کہا کہ حکومت عجیب حکومت ہے جو کہہ رہی کہ نوازشریف فائیو سٹار ہوٹل میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ،پہلی بات تو یہ ہے کہ نواز شریف جہاں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ، وہ فائیوسٹارہوٹل نہیں لگ رہا اور دوسری بات یہ ہے کہ یہ کہاں لکھا ہواہے کہ بیمار آدمی کھانا نہیں کھا سکتا ؟انہوں نے کہا کہ بیمار ہونے کا یہ مطلب ہے کہ آدمی اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی نہیں کھا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں