فردوس عاشق اعوان نے سعید غنی کی کونسی غلط فہمیاں دور کردیں؟ پاکستان پیپلز پارٹی دنگ رہ گئی

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ٹیکس وصولیاں بڑھی ہیں، رواں مالی سال کی ششماہی میں حاصل کردہ ٹیکس 2085 ارب ہے۔سعیدغنی صاحب آپ کی لاعلمی پرافسوس ہے، مال لوٹنے، جھوٹے اعدادوشمار پر معیشت چلانے والوں کو علم نہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سعیدغنی صاحب آپ کی لاعلمی پرافسوس ہے۔ قوم کا مال لوٹنے اور جھوٹے اعداد و شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔رواں مالی سال کی ششماہی میں حاصل کردہ ٹیکس 2085ارب ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16.4فیصد زیادہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناتھا کہ درآمدات کی تعداد21فیصد کم ہوئی جبکہ داخلی ٹیکسوں یعنی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب21 اعشاریہ 2 فیصد، 34فیصد اور 25 اعشاریہ6 فیصد اضافہ ہوا۔ اسمارٹ فونز کے ذریعے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے ٹیکس آسان ایپ متعارف کرایا گیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کو ایک تحریک کی شکل دی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر کام شروع کیا۔ ایف بی آر کے پورٹل پرلوگوں کے سفر,زمین کے لین دین، ودہولڈنگ اورگاڑیوں سے متعلق تفصیلات میسرہیں۔

ان کاکہناتھا کہ اس سال 105ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے۔ پچھلے سال 36ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے تھے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں