خورشید شاہ سے تحقیقات کیلئے درخواست احتساب عدالت میں جمع، پیپلز پارٹی کی صفوں میں ہلچل طاری

احتساب عدالت نے نیب راولپنڈی کی خورشیدشاہ سے وزارت پاور اینڈ لیبر میں کرپشن کی تحقیقات کی اجازت کیلئے درخواست قابل سماعت قراردیدی، عدالت نے نیب سکھر اور راولپنڈی کے حکام کو17 جنوری کوطلب کرلیا۔

نیب راولپنڈی نے بھی خورشید شاہ سے تحقیقات کیلئے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرادی۔

درخواست میں خورشیدشاہ سے وزارت پاور اینڈلیبر میں کرپشن کی تحقیقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گی ہے۔ نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے 10 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی جمع کرادیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے نیب راولپنڈی کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کرائی،عدالت نے درخواست قابل سماعت قراردیتے ہوئے نیب سکھراور راولپنڈی کے حکام کو 17 جنوری کوطلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں